ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لیسوتھو کے آرمی چیف کا قتل، زوما کی مذمت

لیسوتھو کے آرمی چیف کا قتل، زوما کی مذمت

Wed, 06 Sep 2017 17:51:03  SO Admin   S.O. News Service

جونانسبرگ،6ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقی صدر جیکب زوما نے لیسوتھو کے آرمی چیف کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ زوما نے جنوبی افریقہ میں گھرے اس ملک کے عوام کو صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس افریقی ملک کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے آرمی چیف کے دفتر میں گھس کر انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ لیسوتھو کو سن 1966میں برطانوی حکومت سے آزادی ملی تھی۔


Share: